سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںغفار ساسولی کو رکن مرکزی کمیٹی منتخب کیا جاتا ہے۔ چیئرمین خلیل...

غفار ساسولی کو رکن مرکزی کمیٹی منتخب کیا جاتا ہے۔ چیئرمین خلیل بلوچ

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی کمیٹی کی ایک خالی نشست پر غفارساسولی کو رکن مرکزی کمیٹی منتخب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غفار ساسولی بی این ایم کے مرکزی لیبر و کاشتکار سیکریٹری رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پارٹی اصولوں کی پاسداری کی ہے اور بلوچستان کے مختلف علاقوں پارٹی پروگرام اور پارٹی مشن کی کامیابی کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

چیئرمین خلیل بلوچ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست پر فائز ہوکر غفار ساسولی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی محنت اور لگن کے ساتھ پارٹی مشن کے لئے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز