سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکرونا وائرس سے ایران کی سرحد بندش سے پنجگور میں شدید مہنگائی

کرونا وائرس سے ایران کی سرحد بندش سے پنجگور میں شدید مہنگائی

پنجگور ( ہمگام نیوز ) اطلاعات  کے مطابق بلوچستان کے شہر  پنجگور سے متصل ایرانی بارڈر کی بندش سے مقامی لوگوں کیلئے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دس کلو والا گیس سلنڈر ایک ہزار روپے اضافہ کے ساتھ دوہزار روپے کا ہوگیا۔

پٹرول ڈیزل اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئیں عام لوگ مشکلات کا شکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایرانی فورسز کی جانب سے بارڈر کی بندش سے پنجگور میں کھانے پینے اور دیگر روزمرہ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔

دس کلو والا گیس سلنڈر ایک ہزار سے بڑھ کر دوہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح پٹرول ڈیزل اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پنجگور اور دیگر سرحدی علاقوں میں تیل سے لیکر کھانے پینے کی بیشتر اشیاء ایران سے آتا ہے جب سے ایران میں کورونا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے  بارڈر سے اشیاء ضروریہ کی آمد کا سلسلہ رک گیا ہے علاقے کے عوامی حلقوں نے شہری حکومت سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں تیل اور اشیا ء خرد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز