پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںپہرہ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق...

پہرہ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

پہرہ/ایرانشہر ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق 17 مارچ 2020 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں نا معلوم مسلح افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگئے مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر کے علاقے جمال چاہ میں نا معلوم مسلح افراد ایک چلتی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک سنسان سڑک سے گزر رہے تھے فائرنگ سے گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ علی بامری ولد مہردل بلوچ زخمی ہوگئے ـ

مرنے والے شخص کے بارے میں ابھی تک کوئ معلومات دستیاب نہیں ـ

واضح رہے کہ علی بامری نے پچھلے سال ایک بے گناہ بلوچ خاتون کی قابض ایرانی پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف سمیت سپاہ پاسداران انقلاب، آرمی اور تمام ایران کی پروردہ ڈیتھ اسکواڈز کے ہاتھوں بلوچوں کی نسل کشی خلاف دلگان میں ایک عوامی احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور اس کے بعد علی بامری کے تین رشتہ داروں کو سرکاری ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا جن میں علی بامری کا بھائ، مسلم بامری اور ایک تین سالہ بچی حسنا بامری بھی شامل تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز