کوئٹہ ( ہمگام نیوز) 2015 کو جبری طور پر اغواء کیے گئے محمد اسلم ولد محمد اسحاق کو بازیاب کیا جائے
محمد اسلم ولد محمد اسحاق کو 2015 میں بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے پاکستانی قابض فورسز نے جبری طور پر اغواء کرنے کے بعد ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا جو تاہم لاپتہ ہیں
محمد اسلم کے والد محمد اسحاق نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ ان کے بیٹے محمد اسلم کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے.
واضع رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں۔ جس میں واضع طور پر بیان کیا گیا یے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔