پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںبلوچی زبان کے گلوکار نثار عادل کو بازیاب کیا جائے: لواحقین کی...

بلوچی زبان کے گلوکار نثار عادل کو بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

کوئٹہ: (ہمگام نیوز) بلیدہ بٹ سے جبری طور پر اغواء کیے گئے بلوچی زبان کے گلوکار نثار عادل ولد خالق داد کو بازیاب کیا جائے لواحقین کی اپیل۔

نثار عادل کے لواحقین کا کہنا تھا کہ نثار عادل کو بلوچستان کے علاقے بلیدہ بٹ ضلع کیچ سے گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے گھر سے جبری طور پر اغواء کیا اور اغواء کرنے کے بعد انہیں ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے نثار عادل بلوچی زبان کے ایک گلوکار ہونے ساتھ سندھ یونیورسٹی میں بی ایس فزکس کے طالب علم بھی ہیں۔

مزید لواحقین نے اپیل کرتے ہوے کہا کہ نثار عادل کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے
واضع رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں۔جس میں واضع طور پر بیان کیا گیا یے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز