جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںکیچ: تمپ سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان اغوا

کیچ: تمپ سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان اغوا

کیچ ( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ سے قابض پاکستانی فورسز نے بلوچ نوجوان فدا ولد محمد علی کو جبری طور پر اغواء کرکے فوجی کیمپ منتقل کردیا۔

ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فدا ولد محمد علی کو پاکستانی فوج نے اُس وقت جبری اغوا کرلیا تھا جب وہ اپنی گاڑی گیراج میں بنانے کیلئے لیکر گئے تھے ۔

یاد رہے مقبوضہ بلوچستان میں فوج کی جانب سے اغوا نما گرفتاریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں نظر آرہی ہے۔

واضع رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں تمام شہریوں کے حقوق درج ہیں۔

جس میں واضع طور پر بیان کیا گیا یے کہ کسی بھی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید میں رکھنا اور اس پر تشدد کرنا ریاستی آئین کے آرٹیکل 10 اے کے خلاف ہے، کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا پورا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز