لندن(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ برانچ نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ فری بلوچستان موومنٹ لندن برانچ کے تمام ممبران اور بلوچ کمیونٹی کو اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ آرگنائیزنگ باڈی اور ممبران کے مشترکہ فیصلہ کے مطابق 27 مارچ کو لندن میں ہونے والے احتجاج کو لندن حکام کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ہونے والی اقدامات کے پیش نظر ملتوی کیا جارہا ہے ۔
جاری کردہ اس بیان کے ذریعے فری بلوچستان موومنٹ بلوچ عوام اور دوسرے آزادی پسندوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ 27مارچ کو ‘یوم سیاہ’ کے موقع پر ‘پاکستان بلوچستان چھوڑ دو’ #PakistanQuitBalochistan کے مہم میں سوشل میڈیا کے سائیٹ ٹوئیٹر پر ساتھ دے کر بلوچ دشمن قابض پاکستان پر یہ واضح کردیں کہ بلوچ عوام کو مزید پاکستان کی غلامی ہر گز قبول نہیں ہے۔