جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریں28 مہینوں سے قابض پاکستانی ٹارچر سیل میں بند نواز عطاء بلوچ...

28 مہینوں سے قابض پاکستانی ٹارچر سیل میں بند نواز عطاء بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) 28 اکتوبر 2017 کے دن کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے بلوچ فرزند نواز عطاء بلوچ 28 مہینوں تک تشدد سہنے کے بعد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

نواز عطاء بلوچ، بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائیزیشن کے انفارمیشن سیکریٹری ہیں جو آج بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے بلوچوں کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیسبک پر بیان جاری کرتے ہوئے نواز عطاء بلوچ کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز