کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کی محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیئے پورے بلوچستان میں آج لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام افراد اپنے گھروں پر ہی رہیں۔
دوسری جانب پاکستانی وزارت داخلہ نے کرونا کے بہانے قابض پاکستان آرمی کی مقبوضہ بلوچستان میں تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔
لاک ڈاؤن اور تمام نقل و حرکت پر پابندی 24 مارچ سہ پہر 12 بجے سے 7 اپریل سہ پہر 12 بجے تک ہوگا۔
تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے تاہم ضروری سروس کے حامل افراد اس پابندی سے مثتثنی ہونگے۔