پہرہ ( ہمگام نیوز) ایرانشہر یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ایمرجنسی ہسپتال کے سربراہ نے بتایا کہ بلوچستان میں سیلاب سے پہرہ/نیکشہر اور سرباز کے دیہاتوں میں 2 افراد سیلابی ریلے میں ببہ کر جانبحق ہوگئے ہیں۔
ـ
ہسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نادر ستودہ نے بتایا کہ کل نیکشہر اور ایرانشہر روڈ پر پل سے ایک ٹرک گر کر تباہ ہوا جس سے ٹرک کا ڈرائیور جانبحق ہوگیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کل رات سرباز میں ایک شخص کی سیلابی ریلوں میں ڈوب کر مرنے کی اطلاع ملی ہے۔
ایرانشہر یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی سڑک پر گزر جانے والی گاڑیوں کے الٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔