پنجگور (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے دِز پروم سے دو بلوچ فرزندوں کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
جبری اغواء کا شکار ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سلال ولد اسماعیل اور جاوید ولد عزیز کے نام سے ہوئی ہے جو دِز پروم کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ سلال ولد اسماعیل 15 اگست 2010 کو اغواء ہونے والے شہید ستار کے بھانجے ہیں جو 9 مہینے قابض فوج کی تحویل میں رہے جس کے بعد ان کی مسخ شدہ لاش 11 مئی 2011 کو پنجگور سے برآمد ہوئی تھی۔