دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسبی: تلی دامان کلگری سربند آف میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک...

سبی: تلی دامان کلگری سربند آف میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک فوجی ہلاک1زخمی

سبی ( ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کی رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ 3 اپریل دوپہر کے وقت بلوچ مزاحمتکاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ضلع سبی کے مضافاتی دشوار گزار پہاڑی سلسلہ کلگری سربندآف میں بلوچ دشمن قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کے نزدیک پانی لے جانے کی خاطر آمد و رفت کے راستے میں بارودی سرنگ (اینٹی پرسن مائن) بچھایا تھا، جس کی زد میں آکر فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دوسرے کی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یاد رہے مقبوضہ بلوچستان کوہستان مری کے علاقے میں بلوچ قومی دولت تیل و گیس اور دوسرے قیمتی معدنیات کی تلاش اور اس کی لوٹ مار کیلئے پاکستانی فوج اور اس کے معاون ادارے لوٹ مار کیلئے مختلف استحصالی کمپنیز کو اجازت نامہ جاری کرکے انھیں سیکورٹی دینے کی خاطر فوج کو ان علاقوں میں کمپنی کی سیکورٹی پر تعینات کیا تھا۔

اس کے علاوہ پنجابی حکمرانوں نے بلوچ قومی دولت کی لوٹ مار کو جاری رکھنے کی خاطر بااثر مقامی شخصیات کا سہارا لےکر امن و صلح کے نام پر دکھاوے کیلئے ایک ناکام جرگہ بھی منعقد کیا تھا، تاکہ بلوچ قوم اور دنیا کو دھوکہ دے کر اپنی لوٹ مار کیلئے راستہ ہموار کرسکے۔

حالیہ دنوں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے نے ان کے عزائم اور بلوچ قومی دولت کی لوٹ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے فوج پر گھات لگاکر حملہ کیا تھا جس میں بلوچ دشمن فوج کے 2 اہلکاروں کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کرنے کے واقعے کی تنظیم کے ترجمان آزاد بلوچ نے ذمہ داری قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز