ویانا ( ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے رپورٹنگ کے مطابق بروز جمعہ فری بلوچستان موومنٹ آسٹریا برانچ میں آرگنائزنگ باڈی کا آئن لائن اجلاس منعقد ہوا ، جس کی صدارات فری بلوچستان موومنٹ کے مرکزی نائب صدر پروفیسر شہسوار کریم زادہ بلوچٰ نے کی ۔
اس آن لائن میٹنگ میں تنظیمی امور اور بلوچ قومی و عالمی سیاسی صورتحال پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ آسٹریا برانچ کے آرگنائزر امجد بلوچ نے ویانا میں مقیم بلوچ سیاسی کارکنوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔ جس کے بارے میں ایگزیکٹیو کونسل کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل بارے آسٹریا گورنمنٹ کو بلوچستان کے جنگی صورتحال اور وہاں مقیم جلا وطن بلوچ سیاسی کارکنوں کے مسائل و مشکلات بابت آگاہی فراہم کی جائیگی ۔
اس کے علاوہ آسٹریا برانچ کے پریس آفیسر شعیب بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان کے ریاستی اداروں کی سرپرستی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو سوشل میڈیا کے زریعئے دنیا بھر کے کونے کونے تک پہنچایا جائیگا ، تاکہ بلوچ قوم پر ڈھائے گئے مظالم کے خلاف بین القوامی دنیا کو آگاہی دی جاسکے ۔