کوئٹہ: (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء کیے جانے والے نوجوان نعیم دیدگ کو بازیاب کیا جائے، لواحقین کی اپیل۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ نعیم دیدگ کو پاکستانی فورسز نے 7 جون 2019 کو جبری طور پر اغواء کر کے انہیں ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا جو ابھی تک بازیاب نہ ہو پائے ہیں۔
لواحقیں نے مزید حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ نعیم دیدگ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے، واضع رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں۔
جس میں واضع طور پر بیان کیا گیا یے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔