یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںرحمت جان کو بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

رحمت جان کو بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) 18 جنوری 2015 کو جبری طور پر اغواء کیے جانے والے بلوچ نوجوان رحمت جان کی بازیابی کیلئے لواحقین نے اپیل کردی۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ رحمت جان کو 18 جنوری 2015 کو نوشکی سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر اغواء کرنے کے بعد ریاستی ٹارچر سلوں میں منتقل کردیا، جو 5 سال کے بعد ابھی تک بازیاب نہ ہو پائے۔

لواحقین نے اپیل کرتے ہوے کہا کہ رحمت جان کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

واضح رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں۔جس میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز