سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ سے کھاد لے جانے والی دو ٹرالروں پر سرمچاروں نے حملہ کرکے نذر آتش کیا، گوادر بازار اور گھٹی دور میں کھاد لے جانے والی دو ٹرالروں کو نذر آتش کیا۔یہ بات انہوںنے بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہاکہ گوادر سمیت بلوچستان میں کسی قسم کی سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دینگے ، اور ہم اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہےں،بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر کوئی سرمایہ کار یہاں پر سرمایہ داری نہیں کر سکتا ، لہٰذا وہ بلوچستان میں تا وقت سرمایہ ضائع نہ کریں جب تک بلوچ اپنی سرزمین کا مالک خود نہیں بنتا ۔ 30 مارچ کو مند کے علاقے اپسار میں فورسز کی چیک پوسٹ کو سرمچاروں نے بھاری ہتھےاروں سے نشانہ بنا کر متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کےا،گزشتہ دنوں کیچ کے علاقے ناصر آباد میں فورسز پر حملہ کرکے نقصان پہنچایا ۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز