یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںالہی بخش بلوچ کی وفات پہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔...

الہی بخش بلوچ کی وفات پہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ سہراب بلوچ 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی چئیرمین نے تنظیم کے سابق لاپتہ چئیرمین زاہد بلوچ کے والد الہی بخش بلوچ کی وفات پہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ بلوچستان میں بیشتر والدین اپنے بیٹوں کا انتظار کرتے کرتے اس دار فانی سے کوچ کرجاتے ہیں۔
چئیرمین زاہد بلوچ جنہیں اٹھارہ مارچ دو ہزار چودہ کو کوئٹہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن سے ماورائے عدالت گرفتار کرکے لاپتہ کیا گیا جن کی گمشدگی کے خلاف بلوچستان اور کراچی میں بڑے پیمانے پہ پر امن احتجاج بھی کئے گئے لیکن آج چھ سال گزرنے کے باوجود زاہد بلوچ تا حال لاپتہ ہے۔
سہراب بلوچ نے مذید کہا کہ چئیرمین زاہد بلوچ کے والد الہی بخش بلوچ طویل عرصے سے بیماری کی حالت میں اپنے لخت جگر کو یاد کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔اس سے قبل لاپتہ غلام فاروق کی والدہ بھی اپنے بیٹے کے انتظار میں وفات پاگئی تھی۔نجانے ایسے کئی خاندان ہے جنکے لخت جگر لاپتہ کئے گئے ہیں اور انکے بوڑھے والدین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے پر امن احتجاج کرتے کرتے دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔

الہی بخش بلوچ نے بلوچ قومی تحریک آزادی کے لئے زاہد جیسے رہنماؤں کو جنم دیا جن کی قول و فعل میں بلوچ سر زمین کی محبت رچی بسی ہوئ تھی۔
چئیرمین نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ بلوچستان میں میڈیا کی جانبداری اور اداروں کی خاموشی کی وجہ سے لاپتہ افراد کا مسئلہ گھمبیر شکل اختیار کرتا جارہا تھا اور کئی خاندان اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے ایک کرب سے گذر ہے ہیں اور اپنے پیاروں کو یاد کرتے کرتے اس دار فانی سے کوچ کرجاتے ہیں۔

عالمی ادارے بلوچستان کی گھمبیر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھا کر لاپتہ افراد کے لواحقین کو ان کربناک لمحات سے چھٹکارہ دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز