شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں ایک بلوچ نوجوان کی...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں ایک بلوچ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

چابھار ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابھار میں ایک بلوچ نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چابھار میں عیدگاہ کے قریب ایک بلوچ نوجوان کی لاش ملی ہے تاہم مقتول نوجوان کے بارے میں مفصل معلومات میسر نہیں ہوسکیں اور نا ہی قاتلوں کے بارے میں کوئی سراغ مل سکا۔ اب تک قتل کی وجوہات کا بھی کسی کو علم نہیں تاہم مقبوضہ مشرقی و مغربی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے اس طرح کی اموات کوئی نئی بات نہیں۔ بلوچ نوجوان پچھلے کئی دہائیوں سے بد ترین غلامی کی قیمت اپنی زندگی ہارنے سے چُکا رہے ہیں اور یہ بھیانک اور درد ناک اموات بلوچستان کی آزادی اور ایران و پاکستان کی بلوچستان سے بی دخلی تک یوں ہی جاری رہینگی کیونکہ غلامی میں ایک غلام فرد کی جان، مال اور عزت کی کوئی قیمت و اہمیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز