کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 10 دسمبر 2019 کو قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء ہونے والا بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر وہاب بلوچ آج بحفاظت بازیاب ہوگئے ہیں جن کو دس دسمبر 2019 کو گوادر سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے اغواء کرکے ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا تھا جو 4 ماہ کی انسانیت سوز تشدد سہنے کے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔


