دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںکامریڈ ایلن بولک کے ساتھی مصطفیٰ کوکاک بھی جہد مسلسل میں جان...

کامریڈ ایلن بولک کے ساتھی مصطفیٰ کوکاک بھی جہد مسلسل میں جان کی بازی ہار کر مقصد سے محبت کی زندہ مثال بن گئے

 

استنبول (ہمگام نیوز) ترکی میں انتقال کارکن کا مریڈ ایلن بولک جواپنے مطالبات کے حق میں اپنے ساتھیوں کے ہمرا ہ بھوک ہڑ تال پر تھی وہ طویل بھوک ہڑتال کے باعث انتقال کرگئی تھی کل 24اپریل کو اسی انقلابی گروہ کا دوسرا رکن مصطفی کوکاک بھی 297دنوں کے طویل بھوک ہڑتال کے بعد جانبر نہ ہوسکے۔

مصطفی کوکاک کی عمر 28سال تھی طویل بھوک ہڑتال کے باعث ان کا وزن محض 29کلو ہوگیا تھا وہ ترک حکومت کی مخالفت اور اپنے مطالبات منوانے کی پاداش میں گرفتار تھے۔مصطفی کو انتہائی پھر کے عمل سے گزارا گیا تھا حتی کہ مصطفی کودھمکی دی گئی کہ وہ اپنے مؤقف سے دستبردار ہوجائے بصورت دیگر اس کی بہن کا ریپ کیا جائے گا۔

مصطفی کے ساتھیوں کے مطابق وہ انصاف اور اعزاز کی علامت بن گئے،کامریڈ مصطفی کو 23ستمبر 2017کو گرفتار کیا گیا تھا، ان کو قانون شکنی پر عمر قید کی سزا ہو چکی تھی، اس کے بعد وہ اپنے مقدمے کی شفاف تحقیقات کے لیے بھوک ہڑتال پر تھے، کامریڈ مصطفی کی بہن کا کہنا ہے کہ دو روز قبل مصطفی سے میری بات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں شدید تکلیف سے گزر رہا ہوں، تکلیف کی وجہ سے میں سو نہیں پا رہا، میرے دانت بھی گر رہے ہیں، میرا وزن بھی بہت کم ہوچکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر میں کرونا وائرس کا شکار ہوجاؤں تو میر ابچنا مشکل ہے کیونکہ میر ا قوت مدافعت کمزور ہو چکا ہے، اس حوالے سے جب ازمیر جیل حکام سے میں نے رابطہ کیا توانہوں نے جواب دیا کہ آپ کے بھائی کو ماسک اور دستانے دے چکے ہیں جس پر یقین کرنا مشکل ہے۔

دنیا میں ایسے کامریڈ جو مقصد سے محبت اور جہد مسلسل کو زندگی کا مقصد بناکر ہنسی خوشی جان کی بازی لگا دیتے ہیں وہ یقیناً تاریخ میں امر ہوجاتے ہیں۔ کامریڈ ایلن بولک اور مصطفیٰ کوکاک بھی انہی لوگوں میں سے تھے جنہوں تاریخ اپنے ہاتھ سے لکھی اور ساری دنیا کے لئے زندہ مثال بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز