مظفرآباد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مظفرآباد کے علاقے کھنوج میں بٹالین فورس کی فائرنگ سے ایک بلوچ مزدور حمید بامری ولد گمشاد بلوچ زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تین دن قبل بھی قابض ایرانی فورس کی لدی گاؤں میں فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہوا تھا ـ
ذرائع مواصلات نہ ہونے کی وجہ سے اس بارے میں مزید معلومات میسر نہیں ہوسکیں۔
بلوچستان کے علاقے میں ایرانی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے ہر سال کئی بلوچ فرزندان جانبحق یا زخمی ہوجاتے ہیں۔ قابض ایرانی اداروں کے ہاتھوں اس منظم نسل کشی کے خلاف مظلوم بلوچوں کو انصاف دینے کی بجائے ایرانی ملا رجیم دوسرے بلوچوں کو ڈرا دھمکا کر خوف میں مبتلا کرا کے انھیں زبردستی خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔