سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںپاکستانی فوج نے نیو کاہان مری کیمپ میں چھاپہ مار کر سکول...

پاکستانی فوج نے نیو کاہان مری کیمپ میں چھاپہ مار کر سکول ٹیچر شیردل مری اور اس کے بھائی کو جبری اغوا کرلیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے نیوکاہان کوئٹہ میں ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں دھاوا بول دیا۔

مری بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنے والے سکول استاد ماسٹر شیردل مری کو اپنے ایک قریبی رشتے دار کے ہمراہ اغوا کرکے فوجی کیمپ کے اذیت خانوں میں منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے گزشتہ شب ایک بجے اپنی گاڑیاں مقامی آبادی سے دور کھڑی کرکے پیدل چھپکے سے گھروں میں گھس کر بڑے پیمانے پر گھروں کا محاصرہ کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں کو زدکوب کیا اور ماسٹر شیردل اور ان کے بھائی نادرخان مری کو زبردستی آنکھوں پر پٹی باندھ کر گاڑی میں بٹھاکر لے گئے۔

انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل ہے کہ مقبوضہ بلوچستان کی طول ارض میں جاری اس ریاستی غنڈا گردی کو روکنے کے لیے مداخلت کرتے ہوئے بلوچستان میں پاکستان کی ریاستی دہشتگردی کو لگام دینے میں کردار ادا کرتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالیوں کو روک کر اورجبری گمشدگیوں کے نہ رکنے والے سلسلے پر پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کو شدید اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں جو کہ گذشتہ دو دہائیوں سے بلوچ قوم کی نسل کشی میں مصروف عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز