پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والا نوجوان سرتاج وحید سینئیر صحافی اور پنجگور پریس کلب کے چئیرمین عبدالوحید کا بیٹا ہے جس کو آج اس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔
زخمی نوجوان کو پنجگور کے سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا۔ نوجوان کے حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔