پنجگور (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے کیل کور سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کیل کور بالگتر چوٹیں سے منظور ولد عرضو سکنہ گوارگو پنجگور کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق قتل کے حقائق اور اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہیں۔