چهارشنبه, نوومبر 6, 2024
Homeخبریںدشت بشولی میں خطرناک حادثہ 4 افراد جاں بحق دو زخمی

دشت بشولی میں خطرناک حادثہ 4 افراد جاں بحق دو زخمی

دشت(ہمگام نیوز) گزشتہ روز عصر کی نماز کے بعد مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دشت بشولی کنر بازار میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دشت بشولی کنر بازار میں ایک شخص جنریٹر لے کر کنویں کے اندر گیا، جنریٹر اسٹارٹ کرنے کے بعد کنوے میں دھواں بھرنے سے وہ شخص بے ہوش ہو گیا جسے بچانے کیلئے کئی اور افارس کنوے میں چلے گئے جس کے بعد ایک ایک کر کے سب بے ہوش ہوگئے، علاقائی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کنویں میں پھنسے لوگوں کو نکالا، لیکن اس وقت تک 4 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے تھے جاں بحق ہونے والے لوگوں کی شناخت درجان ولد امام بخش سکنہ ڈور بازار بشولی، یحی ولد الہی بخش سکنہ ڈور بازار بشولی، لطیف ولد امام بخش سکنہ کنر بازار اور عبدالمالک ولد خداداد سکنہ کنر بازار کے نام سے ہوگئی ہے۔

یہ امکان بھی رد نہیں کیا جاسکتا کہ کنویں میں جان لیوا گیس H2S بھر گئی ہو مگر اس کی شناخت کے لئے پورے علاقے میں کوئی سہولت نہیں اور نہ ہی مارکیٹ میں H2S گیس کی وارننگ والی ڈیوائس وجود رکھتی ہے۔

عموماً یہ گیش کنوؤں میں پائی جاتی ہے جو ہوا سے زیادہ بھاری ہونے کی وجہ سے نیچے بیٹھ جاتی ہے۔ واضح رہے کہ انسان کو مارنے کے لئے اس گیس کو فقط 5 سے 10 سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔ یہ گیس آگ بھی پکڑتی ہے اور اپنے آپ میں جان لیوا بھی جس کی وجہ سے یہ انتہائی خطرناک ہے۔ اس گیس کے حوالے سے بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز