یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکولواہ: قابض پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، فائرنگ کے...

کولواہ: قابض پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، فائرنگ کے تبادلے میں دو بلوچ فرزند شہید

کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں دو بلوچ فرزندوں کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کولواہ کے علاقے جت میں دیر تک چلنے والی جھڑپ میں دو بلوچ فرزند شہید جبکہ کئی فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کی شناخت کامریڈ اسد حسن بلوچ اور راشد رمضان بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے بتایا جارہا ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز