یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںسال 2013 سے لاپتہ آصف سہیل کا تاحال کوئی پرسان حال نہیں

سال 2013 سے لاپتہ آصف سہیل کا تاحال کوئی پرسان حال نہیں

خاران(ہمگام نیوز) خاران کے رہائشی طالب علم آصف سہیل ولد محمد قاسم جو کہ سال 2013 سے لاپتہ ہے۔ 7 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بے بس اہلخانہ ان کی بازیابی کی منتظر ہے۔

آصف سہیل بلوچ 27 اپریل 2013 کو مزدوری کے سلسلے میں خاران سے واشک جارہے تھے۔ مگر یہ سفر ادھوری رہ گئی۔ خاران سے قریب 35 کلومیٹر دور گروک کے مقام پر پاکستانی فوج نے ڈیتھ سکواڈ کے ہمراہ اسے اغواء کرلیا جو کہ آج تک لاپتہ ہے۔

آصف سہیل سات سال سے فوجی عقوبت خانوں میں قید ہے۔ والدین کے مطابق ان کے فرزند کی یہ طویل جبری گمشدگی تمام انسانی حقوق کے علمبرداروں اور ملکی اور بین الااقوامی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز