سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںپسنی میں شہریوں کی جانب سے ڈنک واقعےکے خلاف احتجاجی...

پسنی میں شہریوں کی جانب سے ڈنک واقعےکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

پسنی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج پسنی میں شہریوں کی جانب سے ڈنک واقعے کے خلاف ایک ریلی نکالی ـ

ریلی بازار سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے شہید نصیر کمالان چوک تک پہنچی جہاں ریلی نےاحتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر لی۔

ریلی کے شرکا نے گزشتہ دنوں تربت کے علاقے ڈنک میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک بلوچ عورت کے جانبحق اور اس کی معصوم بچی ” برمش ” کے زخمی ہونے وآلے  واقعے کے  خلاف تھا جس میں شُرکا نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

ریلی کے شرکاء نے واقعے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور واقعے میں ملوث مجرموں کو سخت سے سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔

ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ یہ صرف معصوم برمش کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری بلوچ قوم کا مسئلہ ہے لہٰذا حکومت مجرموں کو سزائیں دے کر ننھی برمش بلوچ کو انصاف فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز