چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںکیچ: بلوچ طلباء کا انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باوجود آن لائن...

کیچ: بلوچ طلباء کا انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باوجود آن لائن کلاسز شروع کرنے کے خلاف مظاہرہ

کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلوچ طلبہ کا ایچ ای سی و آن لائن کلاسسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، بڑی تعداد میں طلبہ کی شرکت

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ میں بلوچستان سے مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے آن لائن کلاسسز اور ایچ ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں انٹرنیٹ کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ تربت سمیت مقبوضہ بلوچستان کے دوسرے کئی شہروں میں انٹرنیٹ بند کیا ہوا ہے جس سے آئن لائن کلاسسز اٹینڈ کرنے اور پڑھائی میں طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، طلبہ نے مطالبہ کیا کہ آن لائن کلاسسز کو فوری طور پر بند کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی میں ایچ ای سی کی طرف سے آن لائن کلاسسز کا اجراء طلبہ و طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ قابض پاکستانی فوج نے کئی سالوں سے تربت سمیت بلوچستان کے دوسرے کئی شہروں میں انٹرنیٹ کی سہولیات مکمل طور پر بند کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز