جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںاسلام آباد سے بھارتی ہائی کمیشن کے دو افسران اغوا، بھارت نے...

اسلام آباد سے بھارتی ہائی کمیشن کے دو افسران اغوا، بھارت نے پاکستانی خفیہ ادارے پر اغوا کا الزام لگا دیا

اسلام آباد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ہندوستانی ہائی کمیشن میں اپنے فرائض انجام دینے والے دو بھارتی افسران اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے جن کے اغواء کا الزام بھارت پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی پر لگا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن (آئی ایچ سی) کے دو جونیئر اسٹاف ممبر سرکاری ڈیوٹی کے لئے ایک گاڑی میں نکلے تھے۔ تاہم ، دونوں عہدے داران منزل تک نہیں پہنچ پائے اور نہ ہی ان سے کوئی رابطہ ہو پایا ہے۔ اسلام آباد میں ہندوستانی سفارتخانے نے یہ معاملہ پاکستان کے دفتر خارجہ میں اٹھایا ہے اور ہائی کمیشن کے دونوں افسران کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ نئی دہلی کو بھیج دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ دو پاکستانی شہریوں عابد حسین اور محمد طاہر کو جاسوسی کے الزام میں بھارتی حکام کے ہاتھوں پکڑے جانے کے کچھ دن بعد پیش آیا ہے۔

بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں پکڑے جانے والے دونوں پاکستانی عہدیداروں کو نئی دہلی چھوڑنے کے لئے کہا تھا جس کے بعد پاکستانی ایجنسیاں اسلام آباد میں ہندوستانی سفارت خانے میں تعینات ہندوستانی اہلکاروں کو ہراساں کررہی ہیں۔ ابھی حال ہی میں اسلام آباد میں ہندوستانی سفارت خانے میں چارج ڈفائرز ، گورو آلووالیا کی سرکاری گاڑی کا دو مواقع پر مشکوک انداز میں پیچھا کیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے اپنے سفارت خانے میں تعینات افسران و عہدیداران کو پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں ہراساں کئے جانے کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز