جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںچابہار کے بلوچ نوجوان نے انٹرنیشنل ویو رائیڈنگ ایسوسی ایشن کی اسکالرشپ...

چابہار کے بلوچ نوجوان نے انٹرنیشنل ویو رائیڈنگ ایسوسی ایشن کی اسکالرشپ حاصل کرلی

چابہار ( ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ نوجوان نے انٹرنیشنل ویو رائیڈنگ ایسوسی ایشن کی سکالرشپ حاصل کرلی۔

ـ
مغربی بلوچستان کے گاؤں “رامین” چابہار کے رہائشی داؤد قدیر نے انٹرنیشنل ویو رائیڈنگ ایسوسی ایشن کی اسکالرشپ حاصل کرلی۔ آئی ڈبلیو آر اے ( IWRA) نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل پیج پر داؤد قدیر اور ان کی فیملی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے “ایران سے آئی ایس اے کے 17 سالہ اسکالرشپ جیتنے والے داؤد قدیر دو سال سے جنوب مشرقی ایران( بلوچستان) میں اپنے مقامی سرف مقامات پر سرفنگ دے رہے ہیں۔ گذشتہ سال انہوں نے ایرانی قومی جونیئر چیمپین شپ کے انڈر 18 زمرے میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ وہ اپنے علاقے کا واحد نوجوان سرفر ہے جو موسموں کی پرواہ کیئے بغیر ہر دن سرفنگ کرنا یقینی بناتا ہے۔ وہ قومی مقابلوں میں سرفنگ اور مقابلہ جاری رکھنے کی امید کرتا ہے ، اور دوسروں کو بھی سرفنگ دینے کی ترغیب اور تربیت دینا چاہتا ہے۔ اس اسکالرشپ سے داؤد کو اسکول کی کتابیں خریدنے کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان سکیھنے کی مدد ملے گی تاکہ وہ اپنے مستقبل کے بین الاقوامی کھیلوں کے مواقع کو بہتر بناسکے۔ اس کی مدد سے وہ اپنا ہی شارٹ بورڈ بھی خرید سکے گا تاکہ وہ مزید تربیت کا پابند ہوسکے”۔

انہوں نے مزید لکھا تھا ساحل بلوچستان سرفنگ Surfing کے لیئے بہترین مقامات میں شامل ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز