یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںطالب علموں پہ تشدد اور گرفتاری انتہای شرمناک عمل ہے بی ایس...

طالب علموں پہ تشدد اور گرفتاری انتہای شرمناک عمل ہے بی ایس او آزا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلدچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے کوئٹہ میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے طالب علموں پہ تشدد اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں پچھلے تین مہینوں سے اپنے آئینی و قانونی حقوق کے لئے پر امن احتجاج کررہے ہیں لیکن طالب علموں کو پر امن احتجاج کی سزا لاٹھی چارج اور گرفتاری کی صورت میں موصول ہوا جو نہایت ہی تشویشناک ہے۔
طالب علموں پہ تشدد اور گرفتاری قابل مذمت عمل ہے۔ایک طرف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہٹ دھرمی اور دوسری طرف انتظامی اداروں کی غنڈہ گردی سے واضح ہوتا ہے کہ حکومتی ادارے بلوچ طالب علموں پہ تعلیم کے دروازے بند کرنے کی کوششوں کو تیز کررہے ہیں۔
ترجمان نے مذید کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے آن لائن کلاسز کے اجراء کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور آج آخری دن طالب علموں نے احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا جسے پولیس نے طاقت کے زور پہ روکنے کی کوشش کی اور طالب علموں پہ تشدد کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔
آن لائن کلاسز کا اجرا اور سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف طالب علموں نے کراچی،ڈیرہ غازی خان،اسلام آباد،خضدار،کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی پروگرامز منعقد کئے لیکن حکومت اور اسکے ادارے طالب علموں کے احتجاج کو مسلسل نظر انداز کئے ہوئے ہیں اور آج اس احتجاجی مظاہرے پہ حملہ دراصل آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا طالب علم حکومتی  غنڈہ گردی سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اپنے احتجاجی سلسلے کو جاری رکھیں اور متحد ہو کر ہر طرح کی ریاستی سازش کا مقابلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز