دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںکاہان:چھوچڑانی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر بم حملہ،...

کاہان:چھوچڑانی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر بم حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

کوہلو (ہمگام نیوز) نمائندہ ہمگام کی اطلاعات کے مطابق کل بروز جمعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:45 منٹ پر نامعلوم مسلح افرادنے ضلع کوہلو سے تحصیل کاہان جانے والے قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر کاہان “چھوچڑانی” کے مقام پر بم حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں فوجی قافلے میں شامل ایک ٹرک دھماکے کی زد میں آنے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوجی چھاؤنی پہنچانے کیلئے کوہلو سے 4 ایمبولینسز اور دیگر گاڑیاں جائے موقع پر پہنچ گئیں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس واقعہ کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں مقبوضہ بلوچستان میں فوج پر اس قسم کے حملے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز