سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںمسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی پر انسانی حقوق تنظیم انصاف فراہم کرے...

مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی پر انسانی حقوق تنظیم انصاف فراہم کرے .چیئرمین نصراللہ بلوچ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) وائس فاربلوچ مسننگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ 2 اپریل کو نوشکی کے علاقے سے 4 تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں سے جبری طورپر لاپتہ کئے گئے ایک شخص محمد عامر جمالدینی سے ہوئی اور ان کے لواحقین نے شناخت بھی کی جبکہ میڈیا میں آنے والے دوسری تشدد شدہ لاش کی شناخت محمد قزابی کے نام سے ہوئی تھی مگر ان کے لواحقین نے ہم سے رابطہ کیااور بتایا کہ ہمارے خاندان نے لاش کو دیکھا لیکن مگر یہ لاش محمد قزابی کی نہیں ہے ہمیشہ خدشہ ہے کہ باقی تین لاشیں جبری طورپر لاپتہ کئے جانیوالے کی ہیں اور انہوں نے بلوچوں سے اپیل ہے کہ وہ سول ہسپتال جاکر ان کی شناخت کرائیں انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے سے ملنے والی لاشوں پر آواز بلند کریں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور جو تشدد شدہ لاشیں ملی ہیں چونکہ وہ بہت پرانی ہے اور ان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز