دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںپنجگور میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے...

پنجگور میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

پنجگور میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

منگل 14 جولائی, 2020

پنجگور(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں قابض پاکستانی فوج پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوے کہا کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے موکِ کنڈگ کے مقام پر پہلے سے گھات لگا کر پاکستانی فوج کی پانچ گاڑیوں پر مشتمل کانوائے کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔

میجر گہرام کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک آفیسر سمیت بیس اہلکاروں کو ہلاک کیا اور اس حملے کی ویڈیو جلد ریلیز کی جائے گی۔

پاکستانی میڈیا نے بھی حملے کی تصدیق کردی ہے مگر پاکستانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 8 اہلکار ہلاک اور میجر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز