سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںپسنی میں مچھلی شکار کرنے والی ٹرالروں پر حملہ کیا۔ بی ایل...

پسنی میں مچھلی شکار کرنے والی ٹرالروں پر حملہ کیا۔ بی ایل ایف

 کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پسنی میں مچھلی شکار کرنے والی ٹرالروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی صبح پسنی، زرین میں سرمچاروں نے کمپنیوں کی ٹرالروں کو سمندری حدود پار کرنے پر نشانہ بنایا،جس سے ٹرالر کے دو آپریٹر ہلاک ہوئے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلی فون کے ذریعے این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف نے اپنی کاروائیوں کو بحرِ بلوچ تک پھیلا دیا ہے۔ بحرِ بلوچ میں ٹرالرنگ مقامی ماہی گیروں کا معاشی قتل ہے ، جس کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی ۔ بحرِ بلوچ میں کارروائیوں کا مقصد مچھلیوں کی نسل کشی و سمندری وسائل کی لوٹ مار کو روکنا اور سمندری حیات کو محفوظ رکھنابھی ہے ۔ یہ کاروائی بلوچ بحر میں بی ایل ایف کی کاروائیوں کا آغاز ہے،بحرِ بلوچ کی حفاظت کے لیے ایسی کاروائیوں کو وسعت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کولواہ بزداد کے علاقے چنوکی کور میں فورسزکے قافلے پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا ۔ مشکے گُرانڈی میں فورسزکے قافلے کی پکٹ سیکورٹی پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ۔تمام واقعات کی ذمہ ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز