دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںامریکہ: سیاہ فام مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک، متعدد...

امریکہ: سیاہ فام مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے نارتھ ایسٹ میں 14اسٹریٹ کے قریب پیش آیا، پولیس کو فائرنگ میں ملوث 3 سیاہ فام ملزمان کی تلاش ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی گاڑی میں سوار تین ملزمان آئے اور سڑک پر موجود افراد پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ملزمان کے پاس کلاشنکوف تھی جبکہ ایک ملزم ٹی ٹی پستول تھامے ہوئے تھا، پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد تمام افراد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز