سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںپنجگور، ایف سی چیک پوسٹ اور قافلے پر حملہ

پنجگور، ایف سی چیک پوسٹ اور قافلے پر حملہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹ اور قافلے پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پیر کی علی الصبح پنجگور سے ایک سو دس کلو میٹر دور تحصیل پروم میں واقع ایف سی کی جورک چیک پوسٹ پر جنوب کی طرف سے نامعلوم افرا دنے دو راکٹ کے گولے داغے جو چیک پوسٹ کے قریب گرے پھٹ گئے ۔ ایف سی نے بھی جوابی فائرنگ کی جس پر ملزمان فرار ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ۔ پنجگور ہی کے علاقے آر ڈی 65 میں نامعلوم افرادنے کوئٹہ سے ناگ جانے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی ۔ جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز