دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںخضدار: مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

خضدار: مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

خضدار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل مولہ جہاں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل مولہ جہاں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد جان ولد حاجی علی مردان قوم ڈائیہ زہری کو قتل کردیا جبکہ ان کا کمسن بیٹا گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جن کی حالت کافی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے میں ملوث افراد واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجوہات کے حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اطلاعات آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز