یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںکراچی: ملیر میں طوفانی بارشوں سے ندی نالے پانی سے بھر گئے،...

کراچی: ملیر میں طوفانی بارشوں سے ندی نالے پانی سے بھر گئے، ایک شخص پانی میں ڈوب کر ہلاک

 

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ندی نالے بھر گئے، ملیر ندی میں نہاتے وقت دو افراد ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے کراچی کے ندی نالے بھر کر پانی سڑکوں پر بہنے لگا، کراچی کے علاقے ملیر کی ندی میں نہاتے وقت دو افراد ڈوب گئے جن میں سے ایک شخص کو بچا لیا گیا جبکہ دوسرا شخص ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے باہر نکالا۔

دونوں افراد کا تعلق کھوکرا پار چمن کالونی لاسی پاڑہ سے بتایا جارہا ہے جن کی عمر قریب 22 سے 24 سال کے درمیان ہے تاہم ابھی تک دونوں میں سے کسی کا نام معلوم نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز