چابھار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز سماجی و قبائلی شخصیت سردار حمیداللہ سردارزھی گزشتہ روز کرونا وائرس کے سبب انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق دشتیاری سے تعلق رکھنے والے قبائلی و سیاسی شخصیت حمیداللہ سردارزھی بلوچ گزشتہ کئی مہینوں سے کرونا کی بیماری میں مبتلا ہو کر تہران کے نیکان اسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز 9 اگست 2020 کو اس موذی مرض کرونا سے جانبر نہ ہو سکے اور تہران کے نیکان اسپتال میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔
حمید اللہ سردارزھی ایک بااثر اور سنجیدہ شخصیت کے مالک تھے۔مرحوم مغربی و مشرقی بلوچستان میں ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ وہ ایک قوم دوست شخص تھے جنہوں نے بلوچستان کی عوام میں امن اور اتحاد کے لیئے بہت ساری کوششیں کیں۔ حمیداللہ نہ صرف مغربی بلوچستان کے بلوچوں میں بلکہ مشرقی بلوچستان اور خلیج عرب ممالک کے باشندوں میں بھی مقبول تھے۔ ان کی وفات سے بلوچستان میں ایک خلا پیدا ہوگئی ہے جو پُر ہونا مشکل ہے۔