مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں پاکستانی جھنڈے فروخت کرنے والی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ بازار میں کوئٹہ روڈ پر پائلیٹ سکول کے سامنے قائم پاکستانی جھنڈے فروخت کرنے والی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
اس طرح کے حملے عموماً بلوچ مزاہمت کار کرتے رہے ہیں تاہم اس حملے کی اب تک کسی بھی مسلح تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔