سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبیسیمہ و گدر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

بیسیمہ و گدر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بیسیمہ و گدر میں 4.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بسیمہ و گدر میں رات کے قریب 3:45 پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے مرکز پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جو زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کئی کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ 20 سے زائد گھر مکمل طور پر گر کر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں مکانات میں دراڑیں پڑگئی ہیں۔

زلزلے کے حوالے سے اب تک کی موصول معلومات کے مطابق ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی کیونکہ گرمیوں کی وجہ سے تمام لوگ گھروں کے باہر سوئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز