جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںبلوچ بچی نے ریاضی کے عالمی مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے...

بلوچ بچی نے ریاضی کے عالمی مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

چابہار(ہمگام نیوز) بلوچ بچی نے ریاضی کے عالمی مقابلوں میں انعام اپنے نام کر دیاـ۔راہ ِ بلوچستان کے مطابق یسرا سلیمانی جو کہ ایک بلوچ ذہین لڑکی ہیں برطانیہ میں British Mental Computing Olympiadریاضی کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

یسرا سلیمانی دنیا میں میتھ کے عالمی مقابلوں میں ذہانت اور ریاضی کے آزمائش میں چار بار چیمپیئن شپ جیتنے والی پہلی بلوچ لڑکی ہیں اس بار بھی ان کی پوزیشن برقرار رہی۔

یسری 3 مئی 2007 کو چابہار میں پیدا ہوئی۔ اس وقت تہران میں رہتی ہیں وہ بہت ہی الگ قسم کی ذہین بچی ہیں ریاضی کے کسی معمہ کو حل کرنے میں خداداد صلاحیتیں رکھتی ہیں ان ہی صلاحیتوں کی وجہ سے قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں ہر سال ایک ایوارڈ اپنے نام کر جاتی ہے۔

کمبوڈیا میں 2018 اور 2019 کے عالمی چیمپین شپ میں یسرا نے 75 ممالک کے 2،200 طلباء میں سے عالمی مقابلے میں مسلسل چوتھے سال یو سی ایم اے چیمپئن شپ جیتی تھی۔

یسرا کی والدہ نے ایک ٹی وی چینل پر انٹروویو دیتے ہوئے شکایت کی کہ ان کی بچی ایرانی حکومت کی جانب سے نسلی تعصبات کا شکار ہے۔ ایک بلوچی لڑکی ہونے کے ناطے حکومت کے جانب سے انہیں وہ مراعات نہیں ملتیں جو کہ دوسرے ملیت کے بچوں کو مل رہی ہیں۔ اس وقت وہ امتیازی سلوک کا سامنے کر رہی ہیں لیکن پھر بھی ان چیزوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ ـ
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ایران اور بلوچوں کا رشتہ حاکم و محکوم کا ہے اسی لیئے مغربی بلوچستان جو کہ ایران کے زیر قبضہ ہے وہاں بلوچ طلبا میں بے انتہا صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جنہیں اگر موقع فرائم کیا جائے تو وہ دنیا میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہیں گے لیکن
ایران میں غیر انسانی سلوک کی وجہ سے بلوچ طلبا کی صلاحیتیں ہمیشہ دفن ہوجاتی ہیں اور وہ مجبوری کی حالت میں اپنا تعلیمی سلسلہ چھوڑ کر کام کاج کی تلاش میں لگ جاتے ہیں۔

آج یسراسلیمانی تمام بلوچستان کے بچوں کے لئے ایک رول ماڈل بن چکی ہیں اب ہر بلوچ بچہ یہ جان سکتا ہے کہ اگر انہیں تمام تر تعلیمی سہولیات میسر کیئے جائیں تو وہ خود کو عالمی فخر کے عروج پر پہنچانے کے لئے سخت محنت کر سکتے ہیں اور غیر قومی حکومت ان کو قبول کرنے پر مجبور ہوگی۔

واضح رہے کہ یسرا سلیمانی اگلے سال جرمن ریاضیاتی اولمپیاڈ میں مقابلے کے لیئے حصہ لینے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز