نوشکی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی میں پیش آنے والے روڈ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے کچھ کی حالت کافی تشویشناک بتایا جارہا ہے
تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلروں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث نوشکی مل کے قریب الٹ گئی جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت کافی تشویشناک بتائی جارہی ہے، زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب و کشمیر سے بتایا جارہا ہے جو نوشکی کے راستے ایران جانا چاہتے تھے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے شدید زخمی 4 افراد کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا


