پاکستان کے جنرل باجوہ سعودی عرب سے خالی ہاتھ رسوا ہوکر واپس لوٹ آئے ہیں۔ بلوچ رہنما حیربیار مری
لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سوشل میڈیا کے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ ٹوئٹر میں اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے طاقتور ترین جنرل باجوہ سعودی عرب سے خالی ہاتھ رسوا ہوکر واپس لوٹ آئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا مشتعل سعودیوں نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا قرضہ جلد از جلد واپس لوٹانے کا کہا ہے جو انہوں نے 2019 میں لیا تھا جب پاکستانی وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دیا تھا کہ وہ OIC کو دو حصوں میں تقسیم کردیں گے۔ جبکہ بلوچستان میں یہ بے ایمان پاکستانی پنجابی جنرل سینکڑوں ارب ڈالرز کی مالیت کے قدرتی وسائل چوری کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ بے شمار بلوچ ان کے ہاتھوں اغواء اور قتل ہوچکے ہیں اور گاؤں کے گاؤں انہوں نے زمین بوس کردیئے ہیں۔
بلوچ رہنما نے مزید کہا کہ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سینہ تھانے ہوئے مسلم پنجابی آرمی جنہیں سعودیوں نے ان کی اوقات دکھائی ہے کیا وہ بدلے میں ان کے ساتھ بھی وہی رویہ اختیار کریں گے جو انہوں نے بلوچ، پشتون اور سندھیوں کے ساتھ روا رکھا ہے۔
مکمل نیست و نابود کرنے کی دھمکیاں۔


