پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںبغداد: عراق سے نکلنے والے امریکی فوج کے قافلے پر بم دھماکہ

بغداد: عراق سے نکلنے والے امریکی فوج کے قافلے پر بم دھماکہ

بغداد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکہ کی طرف سے عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے کے بعد آج امریکی فوج کا پہلا قافلہ عراق سے نکلا جہاں بغداد میں قافلے پر بم حملہ ہوا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کا واقع پیش نہیں آیا۔

دھماکہ ہونے کے بعد ملکی میڈیا جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ویڈیو بھی ریکارڈ کی ہے جس میں ایک شاہراہ پر گاڑیاں کھڑی اور دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب دارالحکومت بغداد کے شمال میں قائم التاجی بیس سے امریکی فوج کا ایک قافلہ باہر نکل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز