چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکوہلو، کاہان سورین کہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بالو لوہارانی...

کوہلو، کاہان سورین کہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بالو لوہارانی مری زخمی

کوہلو، کاہان سورین کہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بالو لوہارانی مری زخمی

کوہلو (ہمگام نیوز) نمائندہ ہمگام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کاہان سورین کہور میں مسلح افراد نے ایک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کاہان سورین کہور میں گزشتہ روز سہہ پہر کے وقت مسلح افراد نے بالو ولد نواب خان لوہارانی مری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے بالو نے اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ساتھ اغواء کارمسلح افراد پر فائرنگ کھول دی۔ دونوں جانب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں بالو مری کے پیر میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا مگر گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بالو لوہارانی مری پچھلے 5سالوں سے مقامی سرکاری ڈیتھ اسکواڈ اور پاکستانی فوج سے قریبی تعلق رکھتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید بلوچ مسلح مزاحمتکار تنظیموں کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا ہو مگر اب تک کسی بھی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز