عرب اتحاد نے حوثی باغیوںکی طرف سے سعودی عرب پر حملے کے لیے فضا میں اڑایا ایک بمبار ڈرون تباہ کردیا
یمن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوںکی طرف سے سعودی عرب پر حملے کے لیے فضا میں اڑایا ایک بمبار ڈرون طیارہ مار گرایا۔
عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ جوائنٹ فورسز نے جمعہ کی صبح حوثی دہشت گردوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملے کے لیے بھیجا ایک بمبار ڈرون طیارہ فضا میں تباہ کرکے مملکت کو تباہی سے بچالیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون طیارہ سعودی عرب میں شہری آبادی کونشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
خیال رہے کہ عرب اتحاد کی طرف سے بمبار ڈرون تباہ کیے جانے سے کچھ دیر قبل حوثی ملیشیا نے نجران شہر پرایک بیلسٹک میزائل بھی داغا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔