سه شنبه, نوومبر 12, 2024
Homeخبریںمغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے کجھوروں کے باغات میں پر...

مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے کجھوروں کے باغات میں پر اسرار طور آگ لگائی گئی

 

راسک ( ھمگام نیوز) آمدہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 23 اکتوبر کو ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے شہر راسک کے “جنگل گاؤں ” کے کجھوروں کے باغات میں ایک بار پھر پر اسرار طور پرآگ لگائی گئی ـ ایک ہفتے کے دوران اسی شہر میں کجھوروں کے باغات میں پر اسرار طور پر لگنے والی یہ تیسری دفعہ لگائی گئی آگ ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ آگ حادثاتی طور پر نہیں لگے ہیں بلکہ مشکوک انداز میں باغات آتش زدگی کی لپیٹ میں آ رہے ہیں اور ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت بلوچ عوام کی کھجوروں کے درختوں کو جلا رہا ہے۔

محکمہ فائر کو بار بار فون کرنے کے باوجود فائر فائٹرز کی سہولیات عین موقع پر نہیں پہنچ سکی بر وقت تدارک نہ کرنے پر آگ بھی تیزی کے ساتھ پھیل گئی جس سے فائر فائٹرز کی عدم موجودگی میں نقصانات میں حد سے زیادہ اضافہ ہوگیا اور کجھوروں کے ساتھ کھڑی فصلوں کو کافی نقصان پہنچائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز